مائیکل ہسی بھی بابراعظم کے معترف

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

مائیکل ہسی بھی بابراعظم کے معترف سڈنی: سابق آسٹریلو ی کرکٹر مائیکل ہسی بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کے گن گانے لگے، کہا ان میں ویرات کوہلی جیسی صلاحیت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسٹر کرکٹ کے نام سے پہچانے جانے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز بابراعظم انتہائی باصلاحیت ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم میں قابلیت موجود ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وہ چند بڑی سنچریز بنانے میں کامیاب ہوجائیں تو ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ، کین ولیمسن اور جوئے روٹ جیسے صف اول کے بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

غیرملکی میڈیا ’فوکس نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل ہسی نے مزید کہا کہ مجھے بابراعظم پر پورا بھروسہ ہے جب ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر تبصرہ کریں گے تو ان میں بابراعظم کا بھی نام آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر اظہر علی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کے سپرد کردی ہے، دونوں کپتان دورے آسٹریلیا میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا: سرفرازاحمدبابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا: سرفرازاحمد

دوسری جانب دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلاڑی پر اچھا اور برا وقت آتا ہے، بابراعظم میرے ساتھ بھی رہا ہمیشہ سپورٹ کیا، بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا۔