بھارتی مصنوعات پاکستان لانے کا سلسلہ بند کرکے رہیں گے، شبر زیدی

1 تعبيرية جمعرات 12 دسمبر‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 02 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی مصنوعات پاکستان لانے کا سلسلہ بند کرکے رہیں گے، شبر زیدی اسلا م آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے بھارتی مصنوعات پاکستان لانے کا سلسلہ بند کرکے رہیں گے، اس سلسلے میں انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنوعات کی جعل سازی سے پاکستان آمد روکنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

غلط معلومات دے کر بھارتی مصنوعات کی درآمد کا سلسلہ سامنے آیا، کسی اور ملک کے ڈکلیئریشن پر بھارتی مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ بھارتی مصنوعات کی درآمد بند کرنے کے انتظامات کرلیے، جعل سازی سے مصنوعات لانے کا سلسلہ بند کرکے رہیں گے۔