سعودی عرب : سبزی فروش کروڑ پتی کیسے بنا؟

1 تعبيرية جمعہ 17 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب : سبزی فروش کروڑ پتی کیسے بنا؟ ریاض : سعودی نوجوان انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کے باعث سبزی فروش سے سعودی عرب کے سب سے بڑے کار سروس سینٹر کا مالک بن گیا۔

جو لوگ درست سمت میں مسلسل محنت کرتے ہیں وہ ضرور کامیابی حاصل کرتے ہیں اسی لیے کہتے ہیں محنت کا کوئی بدل نہیں ہوتا کیونکہ دنیا میں ہر موجود اکثر کامیاب افراد نے معمولی درجے سے شروعات کی تھی اور اپنی محنت کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی نوجوان سلیمان القنیصی نے سبزی فروخت کرنے سے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور آج اپنی محنت کے باعث وہ مملکت کے مقبول ترین کار سروس سینٹر کا مالک ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی شہری نے کامیابی کا یہ سفر 13 برس میں مکمل کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں سعودی نوجوان نے اپنی کامیابی کی کہانی بتائی تاکہ دیگر نوجوان بھی اس سے متاثر ہوکر محنت کریں۔

سلیمان القنیصی کا کہنا تھا کہ میں نے کئی تجارتی منصوبوں میں قسمت کی دیوی کو آزمایا جنہوں نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا اور بالآخر میں نے اپنے پسندیدی مشغلے پر کام شروع کیا جس کا میں نے خواب دیکھا تھا۔

نوجوان نے بتایا کہ میرے پاس کاروبار شروع کرنے کےلیے رقم نہیں تھی، ادھار لیکر کام شروع کیا اور قرضوں کا بوجھ میرے لیے مشکل بن گیا تھا لیکن ہمت نہیں ہاری اور ابتداء میں سبزی منڈی سے سبزیاں خرید کر فروخت کی اور آہستہ آہستہ کرکے ایک دکان لی۔

سلیمان القنیصی نے کہا کہ اب اللہ کے فضل و کرم سے ریاست کے سب سے معروف کار سروس سینٹر کا مالک ہوں اور صحراوں میں کھانوں کا کام بھی چل رہا ہے جبکہ کچھ اور منصوبوں میں بھی شراکت داری ہے۔