کیا بریگزٹ پر بگ بین کی آواز سنائی دے گی؟

9 تعبيرية جمعہ 17 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

کیا بریگزٹ پر بگ بین کی آواز سنائی دے گی؟ لندن : برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کے وقت بگ بین کی گھنٹی کی آواز سننے کےلیے چندہ جمع کرنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دو ہفتے بعد 31 جنوری کی شب جب گھڑی 12 بجائے گی تو اس کے ایک سیکنڈ بعد ہی برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوچکا ہو گا، برطانوی عوام کی خواہش ہے کہ اس تاریخی لمحے کو بھرپور انداز سے منا کر اس کی گونج دنیا کے کانوں تک پہنچا دی جائے۔

برطانوی شہریوں کی خواہش ہے کہ وہ بریگزٹ کے اطلاق کے موقع پر لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے ساتھ واقع تاریخی اور مشہور گھڑی بگ بَین کے گھٹنے کی آواز سنیں جو کہ بونگ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

دنیا کی یہ مشہور ترین گھڑی مرمت اور دیکھ بھال کی غرض سے گزشتہ کچھ برسوں سے مرمتی کام کے باعث بند ہے تاہم گھڑی کا مرمتی کام 2021 میں مکمل کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس گھڑی میں لگی گھنٹی کا وزن 14 ٹن ہے جس کے بجنے سے بونگ کی آواز سنائی دیتی ہے۔

برطانوی عوام کی خواہش ہے کہ یورپی یونین میں موجودگی کے آخری 10 سیکنڈوں کے دوران انہیں بونگ کی مدھر آواز سنائی دے۔

خیال رہے کہ برطانیہ 1975 میں یورپی یونین میں شامل ہوا تھا اور جون 2016 میں ایک ریفرینڈم کے ذریعے اس نے اس اتحاد سے نکل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر عمل درآمد کا وقت آن پہنچا ہے۔

ان کی خواہش پوری ہونے کے لیے 5 لاکھ برطانوی پاونڈ درکار ہیں تاکہ بگ بین کی گھنٹی پر سے مچان کو ہٹایا جا سکے اور ایک عارضی نیا فرش تعمیر کیا جا سکے، اس طرح 10 سیکنڈ کے لیے بونگ کی آواز سننا ممکن ہو سکے گا۔

اس مقصد کے لیے عوامی چندے کی مہم کا آغاز کیا گیا اور پہلے روز ہی 1.3 لاکھ کے مساوی عطیات جمع کر لیے گئے۔

دیکھنا یہ ہے کہ آیا برطانوی عوام اپنی اس چندہ مہم کے ذریعے تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کی خواہش پوری کر سکیں گے یا نہیں۔