بھاری بھرکم گائے نے مسافر ٹرین روک لی، ویڈیو وائرل

3 تعبيرية جمعہ 17 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

بھاری بھرکم گائے نے مسافر ٹرین روک لی، ویڈیو وائرل ایڈنبرگ : برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ مسافر ٹرین گائے کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کے باعث ریلوے حکام کو مسافروں سے معذرت مانگنا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کی پہاڑی گائے عام گائے سے زیادہ بھاری بھرکم ہوتی ہے، لیکن بھاری بھرکم گائے مسافر بردار ٹرین کو روک لے گی یہ کبھی نہیں سوچا تھا۔

جی ہاں اسکاٹ لینڈ میں ایک پہاڑی گائے کے باعث مسافر ٹرین کو ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔

اسکاٹ لینڈ کے ریلوے ملازمین نے بتایا کہ ایک بھاری بھرکم گائے کو ریلوے کی پٹریوں پر گھومتے پھرتے دیکھا گیا جس کی وجہ سے مسافر ٹرین ایک گھنٹے کے لیے رکی رہی۔

اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ ریلوے کی جانب سے ایک ٹوئٹ بھی کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایک بڑی اور لمبے بالوں والی گائے قریبی پولوک کنٹری پارک سے فرار ہوکر ریل کی پٹریوں پر آگئی تھی جو کافی دیر اس پر گھوم پھر رہی تھی اور اس کی وجہ سے ایک گھنٹے تک ٹرین کا راستہ بلاک رہا۔

ادارے نے ٹوئٹ کے ذریعے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم تاخیر کی وجہ سے آپ سے معذرت خواہ ہیں.

۔بعد ازاں اسکاٹ لینڈ ریلوے کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے کو چارے سے بھری ایک ٹوکری کے ذریعے ریلوے کی پٹریوں سے ہٹایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس پہاڑی گائے کی وجہ سے مسافرین کو ایک گھنٹے تاخیر کا شکار رہنا پڑا تھا۔