تلاشی کیوں نہیں دی؟ سعودی ایئرلائن کے عملے کا مسافر کیخلاف…

5 تعبيرية ہفتہ 18 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

تلاشی کیوں نہیں دی؟ سعودی ایئرلائن کے عملے کا مسافر کیخلاف… خرطوم : سعودی ایئرلائن کے عملے نے تلاشی نہ دینے والے مسافر کو جہاز سے نیچے اتار دیا، انتظامیہ نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مسافر قانون کے مطابق عملے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے شہر خرطوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے میں سوار ہونے سے قبل ایک سوڈانی نے یہ کہہ کر تلاشی دینے سے انکار کر دیا کہ ایئر لائن کے عملے کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ مسافروں کی جامہ تلاشی لیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عملے کے ارکان نے مسافر کو اس بات پر قائل کرنے کی کافی کوشش کی کہ تلاشی قانون کے مطابق ہے کوئی کام غیر قانونی یا انفرادی طور پر صرف اس کے ساتھ نہیں ہو رہا لیکن وہ مسافر کسی طور نہ مانا، جس کی وجہ سے دیگر مسافروں کی لمبی قطار لگ گئی۔

اس کا کہنا تھا کہ وہ اسکینگ گیٹ سے گزر کر جہاز تک پہنچا ہے، لہٰذا اس کی تلاشی لینا نہیں بنتا، جس کے بعد عملے نے گراؤنڈ سکیورٹی والوں کو طلب کرلیا، جنہوں نے مسافر کو جہاز سے اتار لیا۔

اس حوالے سے سعودیہ ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چاہئے کہ وہ قانون کے مطابق عملے کے ساتھ تعاون کریں، طیارے کا عملہ مقررہ قواعد وضوابط اور ادارے کی پالیسی پر عمل کرنے کا پابند ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایئر پورٹس پر طیارے پر سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی لینا کا قانون کا حصہ ہے، خلاف ورزی کرنے اور عملے کے ساتھ تعاون نہ کرتے ہوئے تلاشی نہ دینے والوں کو آف لوڈ کرنا بھی قانو ن کے مطابق ہے۔