گھر میں 8 فٹ لمبا سانپ نکل آیا، خاتون خوفزدہ

3 تعبيرية منگل 21 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

گھر میں 8 فٹ لمبا سانپ نکل آیا، خاتون خوفزدہ لندن : برطانوی خاتون اس وقت خوفزدہ ہوگئی جب آٹھ فٹ لمبے سانپ کو بیت الخلاء میں دیکھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے ٹاؤن برکن ہیڈ میں واقع عمارت میں یہ واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون نے باتھ روم میں کسی شہ سے ٹھوکر کھائی اور جب اس شہ کو دیکھا تو خوفزدہ ہوگئی کیونکہ وہ 8 فٹ لمبا سانپ بؤا کانسٹکٹر تھا۔

طویل القامت سانپ سنک اور باتھ ٹب پر بیٹھا تھا اور خاتون حیران تھی کہ سانپ کہاں آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بؤا کانسٹکٹر 6 سے 8 فٹ تک لمبا تھا جس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون اور اس کی پڑوسی کو سانپ سے متعلق کچھ نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں سے اور کیسے آیا ہے۔

پولیس افسران نے اپنے ایک ساتھی افسر کانسٹیبل کرس ایسٹ ووڈ کو بلوایا جس کا تعلق میٹرکس ٹیم سے تھا۔

میری سائٹ پولیس کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرس ایسٹ ووڈ کو سانپوں سے متعلق خاصی معلومات ہے اور انہیں سانپ کو کنٹرول کرنا بھی بخوبی آتا ہے اور انہوں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر بتایا کہ مذکورہ سانپ بؤا کانسٹکٹر ہے۔

کانسٹیبل ایسٹ ووڈ خاموشی سے سانپ کے قریب پہنچے جس نے خود کو باتھ ٹب اور نلکوں کے گرد لپٹایا ہوا تھا کو پانی پلانے کے بعد بہلایا تاکہ اسے آرام سے ایک ڈبے میں ڈال سکیں۔

کانسٹیبل ایسٹ ووڈ نے سانپ کو عارضی طور پر سانپ کے رہنے کا بندوبست کیا جس پر مرسی سائیڈ پولیس ترجمان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ سانپ کو عارضی طور پر دوبارہ گھر میں رکھا گیا ہے اور وہ آرام سے رہ رہا ہے۔

خیال رہے کہ بؤا کانسٹکٹر سانپ کی نسل بوئیدے کا ایک ممبر ہے۔

بوئیدے نسل کے سانپ شمالی، وسطی، اور جنوبی امریکا کے علاوہ کیریبین کے کچھ جزیروں میں پائے جاتے ہیں۔