سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان انتقال کرگئے

1 تعبيرية منگل 21 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان انتقال کرگئے ریاض: سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

رپورٹغیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سعودی شہزادہ کے انتقال پر سعودی فرمانروا شاہ محمد بن سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی شہزادہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔