والدہ کی قبر سے واپس آنے والا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

3 تعبيرية منگل 21 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

والدہ کی قبر سے واپس آنے والا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں والدہ کی قبر سے واپس آنے والا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارتی شہری فیصل عبداللہ چار روز قبل والدہ کی قبر سے واپس آرہا تھا کہ اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، عبداللہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

فیصل عبداللہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کا انتقال تین ماہ قبل ہوا تھا، وہ ہر جمعہ کے روز کے والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ماں کا فرمانبردار اور پیار کرنے والا بیٹا تھا، خاندان میں دوسرا بڑا بھائی ہونے کے ناطے اس نے اپنی والدہ کی موت سے قبل اور بعد میں اپنے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کی۔

مقتول کے دوستوں کے مطابق وہ مہربان اور مددگار شخص تھا اور اس کی اچانک موت سے ان کے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔

فیصل عبداللہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ فٹبال کھیلنا پسند کرتا تھا اور الرمز فٹبال ٹیم میں گول کیپر تھا۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جو موت کا سبب بنیں۔

فیصل عبداللہ کی نماز جنازہ منگل کی سہ پہر ابوہریرہ مسجد میں ادا کی گئی اور اسے اپنی والدہ کی قبر کے ساتھ ہی حدیبیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔