جامعات میں تعلیم مفت رہے گی، حکومت کا بڑا اعلان

9 تعبيرية بدھ 22 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 5 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

جامعات میں تعلیم مفت رہے گی، حکومت کا بڑا اعلان ریاض : سعودی وزیر تعلیم نے جامعات میں مفت تعلیم کے منصوبے کو منسوخ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکالر شپ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم بلکل مفت ہے تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں زیر گردش تھیں کہ وزارت تعلیم کی جانب سے مفت تعلیم کا منصوبہ ختم کردیا گیا ہے۔

زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد آل الشیخ نے کہا کہ ریاست میں یونیورسٹی لیول کی تعلیم مفت تھی اور مفت رہے گی جبکہ طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم پالیسیوں، اصلاحات اور ارتقاء کی ذمہ دار ہے جس کا مقصد مستقبل معماروں کو آمادہ کرنا ہے اور مللک کے 50 فیصد مفادات اسی شعبے سے جڑے ہوئے ہیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ طلبہ اسکولوں اور جامعات میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار طلبہ تکنیکی اور پیشہ وارنہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد آل الشیخ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ملازمین کی تعداد 10 لاکھ ہے اس کے باوجود ہم نصاب کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہی ہماری پہلی ترجیح ہے لیکن نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کم از کم دو برس لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی نسل تیار کرنا چاہتے ہیں جو مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرسکے، کیونکہ آنے والی نسل گزشتہ 20 سال سے بہت مختلف ہوگی۔