طوفان نے مسافر طیارے کا رخ بدل دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو…

3 تعبيرية ہفتہ 25 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

طوفان نے مسافر طیارے کا رخ بدل دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو… ہوائی سفر آج کی دنیا میں تیز ترین طریقہ سفرسمجھا جاتا ہے اور نسبتاً محفوظ بھی لیکن جب بات طوفانوں میں ہوائی سفر کی ہوتو معاملہ خطرناک ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اسپین کے شہر ولنسیا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسافر فضائی کمپنی رائن ایئر کا مسافر بردار طیارہ بوئنگ 737 خوفناک حادثے سے بال بال بچا۔

وہ انتہائی خوفناک منظر تھا اور پائلٹ و مسافر وہ لمحہ شاید ہی کبھی بھول پائیں جب پائلٹ طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا اور اسپین میں جاری گلوریا طوفان کی تیز ہوائیں جہاز پر حملہ کردیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ طیارہ لینڈنگ میں آرہا تھا اور ڈرامائی انداز میں پہلو بہ پہلو بہا(ڈول) رہا تھا جس کے باعث طیارہ نے لینڈنگ کی ناکام کوشش کے بعد دوبارہ پرواز بھری۔



مقامی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 737 نے موسم کی خرابی کی وجہ سے دوسرے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کامیاب لینڈنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھی، جس کے باعث ولنسیا آنے والی بیشتر پروازوں کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ طوفان گلوریا کے باعث اب تک اسپین میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد اب تک لاپتہ ہیں۔