جرمانے سے بچنے کیلئے ڈرائیور کی عجیب حرکت، پولیس حیران

3 تعبيرية اتوار 26 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 7 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

جرمانے سے بچنے کیلئے ڈرائیور کی عجیب حرکت، پولیس حیران واشنگٹن : امریکا میں پولیس نے ایک ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تو اس نے کنکال (ڈھانچے) کو اپنا مسافر ظاہر کردیا۔

دنیا بھر میں ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو قانونی خلاف ورزیاں بھی کرتے ہیں اور ان کا حل بھی آسانی سے تلاش کرلیتے ہیں یا شاید یہ کہنا درست ہوگا کہ قانون کسی بھی ملک کا ہو بنتا ٹوٹنے کےلیے ہیں۔

جی ہاں ! امریکی ریاست ایریزونا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کار ڈرائیور نے قانون تو توڑا لیکن چلان سے بچنے کےلیے مدلّل جواز پیش کردیا۔

ایریزونا پولیس نے کارپول لین (ایسی لین جس پر صرف وہ گاڑیاں چل سکتی جس میں دو یا دو سے زیادہ افراد سوار ہوں) ایک گاڑی کو خلاف ورزی پر روکا تو 62 سالہ ڈرائیور نے گاڑی می رکھے ہوئے ڈھانچے کو اپنا مسافر بتایا تاکہ اکیلے کارپول لین میں سفر کرنے کا چلان نہ بھرنا پڑے۔

ایریزونا پولیس ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گاڑی میں سوار ڈھانچے کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں ڈھانچے کو ٹوپی پہنے اور پٹیوں میں لپٹے دیکھا جاسکتا ہے جو کار کی مسافر سیٹ پر بیٹھا ہے۔

پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹؤئٹر پر بتایا کہ مذکورہ ڈرائیور کارپول لین میں گاڑی چلارہا تھا اور گاڑی میں اکیلا سوار تھا جو ٹریفک قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ دوسری خلاف یہ کی مذکورہ گاڑی کے شیشے بھی کالے تھے۔

ایریزونا پولیس ڈپارٹمنٹ نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کہ آیا 62 سالہ ڈرائیور کو کارپول لین میں اکیلے گاڑی چلانے اور کالے شیشے کرنے پر جرمانہ بھرنا پڑا یا نہیں۔