سعودی حکومت کا فضائی مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدام

1 تعبيرية اتوار 26 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی حکومت کا فضائی مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدام ریاض : سعودی حکومت نے فضائی کمپنیوں سے سفارش کی ہے کہ ضعیف اور خصوصی افراد کے لیے کرایوں میں مزید رعایت دی جائے، اس کے علاوہ حج سیزن کے دوران رش کے مدنظر ایئرپورٹس کو بھی توسیع دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل میں نقل و حمل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمیٹی نے فضائی کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ بزرگ، ضعیف اور خصوصی افراد کو ندرون اور بیرون ملک سفر پر کرایوں میں مزید رعایت دیں۔

مجلس شوریٰ کمیٹی کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی کمپنیاں اپنی خدمات کو مزید بہتربنانے کے لیے طیاروں کی مقررہ وقت پر دیکھ بھال کا خاص طور پر خیال رکھیں اور سول ایوی ایشن کے ادارے بھی مکہ ریجن میں مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے طائف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کرے۔

طائف کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے حوالے سے کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ حج سیزن میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی آمد کے وقت جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کافی رش ہو جاتا ہے جس سے اندرون ملک مقیم لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

مجلس شوریٰ کمیٹی نے جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ  جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حج سیزن کے دوران رش کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ طائف ایئرپورٹ کو توسیع دی جائے تاکہ ٹریفک کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔