ٹرانسپورٹ نہ ملی تو مسافر نے بس ہی چرالی

1 تعبيرية بدھ 19 فروری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

ٹرانسپورٹ نہ ملی تو مسافر نے بس ہی چرالی نئی دہلی : بھارتی ریاست تلنگانہ میں مسافر کو منزل پر پہنچنے کےلیے سواری نہ ملی تو اس نے سرکاری بس ہی چوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بس چوری کا یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص جب ٹرانسپورٹ تلاش کرنے میں ناکام ہوگیا تو اس نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی بس ہی چوری کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر نے صرف ہی چوری نہیں کی بلکہ بس میں سوار مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے پیسے بھی چھیننے کی کوشش کی۔

بس ڈرائیور الیاس اور کنڈیکٹر جگدیش نے پولیس کو بتایا کہ ہم لوگ کرنکھوٹے اور اوگی پور گاؤں کے درمیان اسٹاپ پر کھانا کھانے رکے تھے، واپس آکر دیکھا تو بس غائب تھی جس کے بعد ہم نے ڈیپورٹ مینیجر کو مطلع کیا۔

بس میں سوار مسافر نے پولیس کو بیان دیا کہ بس چلانے والے اجنبی شخص نے کہا کہ میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں ہوں، بس میں سفر کا کرایہ ادا کروں جلدی، اور اس نے ہمیں کچھ دیر بعد پیسے چھیننے کےلیے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کی شناخت کرلی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔