بھارتی نے 10 لاکھ ڈالرز کی رقم کیسے جیتی؟

1 تعبيرية بدھ 19 فروری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی نے 10 لاکھ ڈالرز کی رقم کیسے جیتی؟ دبئی ایئرپورٹ پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 42 سالہ بھارتی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالرز (14 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) اپنے نام کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ملازمت کرنے والے بھارتی شہری پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ کروڑوں روپے کی برسات کردی۔

دبئی میں مقیم 42 سالہ جگدیش رامانی نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے دس لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیت لی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری 42 سالہ جگدیش گذشتہ 20 برسوں سے دبئی میں مقیم ہے اور کپڑوں کا کاروبار کررہا ہے۔

بھارتی شہری نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 20 برس سے اس لاٹری میں شرکت کررہا ہوں لیکن ایک بار بھی انعامی رقم میرے ہاتھ نہیں لگی جس کے باعث مجھے شک ہوا کہ قرعہ اندازی ایمانداری سے نہیں ہوتی لیکن اب مجھے یقین ہوگیا کہ قرعہ اندازی ایمانداری سے ہوتی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی قرعہ اندازی کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی میں اس سے پہلے 158 افراد 10 لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کرچکے ہیں۔

دبئی دیوٹی فری لاٹری انتظامیہ نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ حالیہ قرعہ اندازی میں تین دیگر خوش نصیبوں کا بھی انعام نکلا ہے۔

دو خوش نصیبوں نے گاڑیاں جیتی ہیں جبکہ تیسرے خوش نصیب نے بیش قیمت بائیک اپنے نام کی ہے۔