رمضان شوگر ملز کیس : شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

رمضان شوگر ملز کیس : شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی، دونوں ملزمان کا صحتجرم سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پیش ہوئے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے دونوں ملزمان شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی، جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

روسٹروم پر آکر شہباز شریف نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ جج صاحب یہ ایک جھوٹا کیس ہے، ایم پی اے شوکت علی نے ترقیاتی فنڈ لیے تھےجو ہر ایم پی اے لیتا ہے، میں نے پنجاب کی ساڑھے 12سال خدمت کی ہے،

انہوں نے کہا کہ میں چین یا دیگر ممالک صرف عوام کی خدمت کے لیے جاتا تھا، میں نے کبھی کروڑوں روپے کے ٹی اے ڈی اے نہیں لیے، میں نے گاڑی کیلئے سرکار سے پیٹرول تک نہیں لیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے متعدد اسپتال بنائے، پی کے ایل آئی جیسا اسپتال بنایا، اکیلا شخص کچھ نہیں کرسکتا میں نے ٹیم ورک سے پوقرے صوبے میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی، شفافیت قانونی طور پر فرض ہے میں نے کوئی احسان نہیں کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب قانون پرعملدرآمد سے متعلق آپ سے بہترکون جان سکتا ہے، بہت سارے منصوبوں میں والنٹری ڈسکاؤنٹ عوامی ریلیف کے لیے لئے دیا، ایک جانب کھربوں روپے کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے تو دوسری جانب میں ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا۔،

بعد ازاں عدالت نے رمضان شوگرملز کیس کی سماعت 27اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا،

دعالت میں پیشی کے بعد جب شہبازشریف جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوئے تو ان کی روانگی کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے لگا کر ان کو رخصت کیا۔