چین کی ایک بارپھرکشمیرسے متعلق پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 7 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

چین کی ایک بارپھرکشمیرسے متعلق پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید نیویارک: چین نے ایک بارپھرکشمیرسےمتعلق پاکستان کےموقف کی بھرپور تائید کردی ، اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا بھارتی اقدام سے مسئلہ کشمیرکی صورتحال میں مزید بگاڑ کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں یواین سیکریٹریٹ کوکشمیرکی موجودہ صورتحال سمیت پاکستان،بھارت میں یواین کےملٹری آبزرورگروپ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

سلامتی کونسل کے ممبران نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا امن،استحکام کوبرقراررکھنےکیلئےفریقین روابط برقرار رکھیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے کشمیرسے متعلق بیان میں چین کی جانب سے ایک بارپھرکشمیرسےمتعلق پاکستان کےموقف کی بھرپور تائید کی۔

اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا گذشتہ اگست میں بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیرکی جمہوری حیثیت ختم کردی ، بھارت کے اس اقدام سے خطےمیں تناؤ مزید بڑھ گیا، بھارتی اقدام میں کوئی بنیادی بہتری نہیں آسکتی۔

چینی مندوب جانگ جون کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے مسئلہ کشمیرکی صورتحال میں مزید بگاڑ کا خطرہ ہے، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ فوجی کارروائیوں پر سنجیدہ ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے جو صورتحال کو پیچیدہ بنا دے گی۔

جانگ جون نے مزید کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ چارٹر اور قراردوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے، سلامتی کونسل خطےمیں تناؤ کوکم کرنےمیں مددکرے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہے۔