پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن کا آغاز

3 تعبيرية اتوار 25 اکتوبر‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن کا آغاز کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن قائد اعظم ٹرافی کے میچز کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن قائد اعظم ٹرافی کے میچز کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن سینٹرل پنجاب اور سندھ کا مقابلہ جاری ہے۔

سندھ نے ٹاس جیت کر سینٹرل پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ سیزن کا انعقاد ایس او پیز کے تحت کیا جارہا ہے۔

فرسٹ کلاس الیون میں کل 1 کروڑ 70 لاکھ کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ اور رنر اپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سینٹرل پنجاب نے جیتا تھا۔ سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

فائنل میچ میں عمر اکمل کو ڈبل سنچری اور بلال آصف کو 8 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔