ہواوے نے گوگل کو بڑا جھٹکا دے دیا

1 تعبيرية اتوار 25 اکتوبر‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

ہواوے نے گوگل کو بڑا جھٹکا دے دیا بیجنگ: چینی کمپنی نے امریکی پابندیوں کا توڑ نکال لیا، گوگل میپس کے مقابلے میں ہواوے نے اپنی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی جس سے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے چینی کمپنی ہے اسی وجہ سے اس پر امریکی پابندیاں عائد ہیں، ہواوے کے نئے اسمارٹ فونز امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل پلے اسٹور، گوگل کی سروسز اور ایپس سے محروم ہیں۔

اسی ضمن میں ہواوے مذکورہ پابندیوں کا توڑ نکال رہا ہے، اور کمپنی متبادل ایپس صارفین کو فراہم کررہی ہے، اب ہواوے نے گوگل میپس کے مقابلے میں اپنی میپ ایپ پیٹل میپس کو میٹ 40 سیریز کے فونز کے ساتھ متعارف کرادیا ہے۔

اس سے قبل گوگل ایپ کی جگہ ہواوے ایپ گیلری کا اضافہ کیا گیا تھا اور متبادل کی فراہمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔ اور ایپلیکیشنز میں نئے فیچر کو متعارف کرانے پر بھی غور ہورہا ہے۔

ہواوے فونز میں گوگل سرچ کی جگہ پیٹل سرچ نے لے لی ہے اور گوگل ڈاکس کی جگہ ہواوے ڈاکس کام کررہا ہے، جس میں ڈاکومینٹ، اسپریڈ شیٹ اور دیگر فیچرز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ نئے متعارف کرائے جانے والے پیٹل میپ میں بہت جلد بیٹا ورژن پیش کیا جارہا ہے، جو 140 سے زائد ممالک میں متعدد زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ ہوگا، ایپ 2 اور 3 ڈی سہولت فراہم کرے گی۔

کمپنی کا کہناہے کہ پیٹل میپ میں بے شمار بہترین سہولتیں موجود ہیں۔