“ووٹ دو، کرونا ویکسین مفت لو “

1 تعبيرية پیر 26 اکتوبر‬‮ 0202 - (سپہر 4 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

“ووٹ دو، کرونا ویکسین مفت لو “ نئی دہلی: کرونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی کا منہ دیکھنے والی حکمران جماعت بی جے پی نے صوبہ بہار میں الیکشن جیتنے پر مفت کرونا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات ہوں یا بھارتی ریاست بہار کے الیکشن، لیکن کرونا  ویکسین کا ذکر دونوں جگہ خوب ہو رہا ہے۔

حکمران جماعت بی جے پی نے بھارتی ریاست بہار کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے اتحاد کی حکومت بننے پر وہ بہار میں کرونا کی ویکسین مفت فراہم کریں گے، ٹھیک اسی طرح کا اعلان امریکا میں بھی ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کیا ہے۔

کرونا ویکسین کا حصول، قطر سے اہم خبر سامنے آگئییہ بھی پڑھیں:  کرونا ویکسین کا حصول، قطر سے اہم خبر سامنے آگئی

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی ریاست ولمنگٹن (ڈیلاور) میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جب محفوظ اور موثر ٹیکا ہوگا تو وہ سبھی کےلئے مفت ہوگا، آپ کے پاس بیمہ ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں اس بحران پھنسے آٹھ مہینے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، مگر صدر ٹرمپ کے پاس وبا سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ تو کہتے ہیں کہ انہوں نے وائرس سے لڑنا چھوڑ دیا ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن سے قبل جوبائیڈن نے یہ دعوی ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی صدارتی بحث کے اگلے روز کیا، جس سے ووٹرز کی بڑی تعداد ان کے حامی ہوسکتی ہے۔