عائزہ خان کی ’ٹام کروز‘ کے ساتھ تصویر وائرل

1 تعبيرية پیر 26 اکتوبر‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 72 منٹ)

شیئر کریں:

عائزہ خان کی ’ٹام کروز‘ کے ساتھ تصویر وائرل کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے ساتھ ترمیم شدہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں پیارے افضل، میرے پاس تم ہو، تھوڑا سا حق سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان بھی ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی مداح نکلیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹام کروز کے ساتھ ترمیم شدہ تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عائزہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’ٹام کروز کے مجسمے کے کاندھے پر سر رکھی ہوئی مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں ’ٹام کروز لکھا اور ایموجیز کا استعمال کیا۔

 

View this post on Instagram
 

❤️ @tomcruise

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

واضح رہے کہ عائزہ خان نے 2009 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، 18 برس کی عمر میں انہوں نے پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے اس کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں پیارے افضل، میرے پاس تم ہو سے انہیں شہرت ملی۔

دوسری جانب ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز بھی اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹس کے باعث مشہور ہیں، ان کی فلم ’مشن امپاسیبل‘ سیریز میں خطرناک اسٹنٹس دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 58 سالہ ٹام کروز دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر حیران کن اسٹنٹ کرچکے ہیں جبکہ ایک اے 400 فوجی طیارے پر بھی ان کے خطرناک اسٹنٹ دیکھ کر مداح خوفزدہ ہوگئے تھے۔