فیس بک نے نئی سروس متعارف کرادی

1 تعبيرية پیر 26 اکتوبر‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

فیس بک نے نئی سروس متعارف کرادی سان فرانسسکو: فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن نے بتایا کہ کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ ایسی گیمنز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں، ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے۔

فیس بک میں گیمز کے اضافے کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، جس کا آغاز فلیش پر مبنی گیمز جیسے فارم ویلے سے ہوا جس کے بعد اس کمپنی نے اپنے انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم کے لیے ایچ ٹی ایم ایل 5 کی جانب پیش رفت کی، مگر یہ دونوں ٹیکنالوجیز کافی محدود اور سادہ ہیں۔جیسن روبن نے بتایا کہ کلاؤڈ پلیٹ فارم پر زیادہ پیچیدہ گیمز صارفین تک پہنچ سکیں گی جبکہ انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم بھی اپنی جگہ موجود رہے گا جو فیس بک ایپ میں کلاؤڈ گیمنگ کے ساتھ ہوگا۔

فیس بک نے بڑی پابندی عائد کردییہ بھی پڑھیں:  فیس بک نے بڑی پابندی عائد کردی

جیسن روبن کا کہنا تھا کہ اس نئے پلیٹ فارم سے 30 کروڑ افراد کے لیے گیمز کی سہولت برقرار رہے گی، مگر وہ زیادہ پیچیدہ گیمز کھیل سکیں گے۔

یہ مفت گیمز فیس بک میں بیٹاورژن میں 26 اکتوبر سے دستیاب ہوں گی اور کچھ گیمز جیسے تھری ڈی ریسر اسفالٹ 9 اور موبائل لیجنڈز ایڈونچر پر کھیلی جاسکیں گی۔

خیال رہے کہ فیس بک نے گزشتہ سال اسپین کی کلاؤڈ گیمنگ سروس پلے گیگا کو خریدا تھا جو اس نئی سروس میں مددگار ثابت ہوگی۔