میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

1 تعبيرية پیر 26 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب انسداد بد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نیب کی مجموعی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نیب کی فرانزک لیبارٹری کو مزید فعال کرنے اور انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کو مختلف شارٹ کورسز کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب کی نواز شریف ‌اور شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری کی منظورییہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کی نواز شریف ‌اور شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری کی منظوری

اجلاس میں جاویداقبال نے ہدایت کی کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، ملزمان کے خلاف کیسز شواہد اور دستاویزات کی بنیاد پر اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب انسدادبد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، اور ملک سے بد عنوانی کےخاتمےکےلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔