قائد اعظم یونیورسٹی 6 نومبر تک سیل رکھنے کا فیصلہ

1 تعبيرية پیر 26 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

قائد اعظم یونیورسٹی 6 نومبر تک سیل رکھنے کا فیصلہ اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کورونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا، 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی، ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دور دراز سے آئے طلبا شعبوں کے سربراہ سے اجازت لے کر ہاسٹل میں رہ سکتے ہیں، ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی اسٹاف کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کی گئی تھیں۔

وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی، ڈی ایچ او نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف سیکٹرز کی گلیوں میں کورونا سرویلنس کی، بعض گلیوں میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈی ایچ او کا مراسلے میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیسز والی گلیوں کی بندش ناگزیر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوچکی ہے۔