شعیب اختر وکٹ کیپر رضوان پر سخت ناراض

1 تعبيرية ہفتہ 31 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

شعیب اختر وکٹ کیپر رضوان پر سخت ناراض سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی جانب سے بولرز کو بار بار ہدایات دینے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے بعد ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ محمد رضوان کو اسٹمپ کے پیچھے کپتان کی حیثیت سے کم بولنے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد رضوان آنے والے دنوں میں کپتان ہوں گے لیکن انہیں زیادہ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ بولرز کو زیادہ ہدایات نہیں دینی چائیں کہ وہ کہاں بولنگ کریں، انہیں صرف یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ بلے باز کیا کرنا چاہ رہا ہے اور باقی سب بولرز پر چھوڑ دیں۔

وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے محمدرضوان پر پی سی بی نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان پر کپتانی کی بھاری ذمہ داری ڈالے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتانی مل سکتی ہے۔دورہ نیوزی لینڈکے لیےٹیم اور کپتان کا اعلان 11نومبرکو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی کو ایک سال کےلئے کپتان بنایا گیا تھا اور اب ان کی تجدید نہیں ہوگی جب کہ بابر اعظم کی ٹی 20 کپتانی میں پہلے ہی ایک سال کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا تھا جس پر کامران اکمل دلبرداشتہ ہوگئے تھے۔