فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

11 تعبيرية منگل 23 فروری‬‮ 1202 - (صبح 6 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار کراچی : الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کرتے ہوئے انھیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، سماعت میں وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوَڈا نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی، کاغذات پر اعتراضات قانون کے خلاف ہے، کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کئے جائے۔

الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی جانب سے فیصل واوڈا کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں جس کےلیے 18 فروری کو پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔

آر او کے سامنے دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے دہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہوں، جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔