عجیب الخلقت کتے کی پیدائش نے ماہرین کو حیران کردیا، تصویر وائرل

7 تعبيرية منگل 23 فروری‬‮ 1202 - (صبح 6 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

عجیب الخلقت کتے کی پیدائش نے ماہرین کو حیران کردیا، تصویر وائرل واشنگٹن: امریکا میں عجیب الخلقت کتے کی پیدائش ہوئی جس کی چھے ٹانگیں ہیں، اس کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا 6 ٹانگوں والا کتا ہے جو پیدائش کے بعد زندہ ہے۔ عجیب الخلقت کتے کی پیدائش امریکی ریاست اوکلا ہوما میں ہوئی۔

دی نیل نامی جانوروں کے اسپتال کا کہنا ہے کہ اس کتے کا نام اسکیپر ہے، اس کتے کی ناصرف ٹانگیں چھے ہیں بلکہ اس کی دو دم اور جسم میں موجود تولیدی نظام بھی دو ہیں۔

ایک آنکھ، دو زبانیں، عجیب الخلقت کتے کی پیدائشایک آنکھ، دو زبانیں، عجیب الخلقت کتے کی پیدائش

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ 6 ٹانگوں والے کتے کی زندہ پیدائش ہوئی اور وہ صحت یاب زندگی بھی گزار رہا ہے، اس کے سارے پیر عام کتوں کی طرح کام کررہے ہیں۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں اس کو فیزیکل تھیرپی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔