پی ٹی آئی اراکین کے لیے ہوٹل میں کمرے بُک، تیسرے رکن کی بھی اغوا کی تردید

1 تعبيرية پیر 1 مارچ‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

پی ٹی آئی اراکین کے لیے ہوٹل میں کمرے بُک، تیسرے رکن کی بھی اغوا کی تردید کراچی: پی ٹی آئی کے تیسرے رکن نے بھی اپنے اغوا ہونے کی تردید کر دی، اسلم ابڑو کا کہنا ہے کہ انھیں کسی نے اغوا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے تینوں اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے اغوا ہونے کی تردید آ چکی ہے، تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ کل شام سے پی ٹی آئی کے ‏‏3 ارکان کو غائب کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے اسلم ابڑو نے منظر عام پر آ کر کہا ہے کہ انھیں کسی نے اغوا نہیں کیا، دراصل پی ٹی آئی قیادت نے سندھ کو نظر انداز کیا ہے، میں ووٹ اپنی مرضی سے دوں گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار شر اور کریم بخش گبول کے ویڈیو بیانات منظر عام پر آئے تھے، جس میں انھوں نے اپنے ‏اغوا سے متعلق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کے دعوؤں کی تردید اور اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

اغوا نہیں ہوا؟ پی ٹی آئی رکن کا ویڈیو بیان جاریاغوا نہیں ہوا؟ پی ٹی آئی رکن کا ویڈیو بیان جاری

ادھر پی ٹی آئی نے اپنے اراکین کے لیے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں کمرے بک کرا لیے ہیں، جہاں ایم پی ایز کو سامان ساتھ لاکر ہوٹل ہی میں رکنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم بعض ایم پی ایز اس فیصلے سے اس لیے ناخوش ہیں کہ انھیں لگتا ہے کہ ان پر شک کیا جا رہا ہے، اسی لیے انھیں ہوٹل روم میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ایم پی ایز کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہم پر شک کیا جارہا رہا ہے، عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہدایت کے مطابق ووٹ دیں گے لیکن ہم ہوٹل کی بجائے گھروں میں رہنا چاہتے ہیں۔

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی رکن نے پارٹی فیصلے کے خلاف بغاوت کر دیسینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی رکن نے پارٹی فیصلے کے خلاف بغاوت کر دی

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے ارکان سندھ اسمبلی کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت کراچی کا ایک نجی ہوٹل بک کیا گیا ہے، تینوں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کو ممکنہ خدشات کے پیش نظر محفوظ مقام پر ٹھہرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان پر ووٹ کے لیے رابطوں اور دباؤ کی اطلاعات پر ان کے لیے محفوظ جگہ کا انتظام کیا گیا، اور ان ارکان اسمبلی کو ایک ساتھ 3 مارچ کو اسمبلی لایا جائے گا۔