مسجداقصیٰ کی آزادی تک پاکستانی خاموش نہیں بیٹھیں گے، فضل الرحمان

1 تعبيرية جمعرات 21 جنوری‬‮ 1202 - (سپہر 5 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

مسجداقصیٰ کی آزادی تک پاکستانی خاموش نہیں بیٹھیں گے، فضل الرحمان جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔

کراچی میں جے یو آئی کے اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجتماع سےفلسطینی بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قوم خون کےآخری قطرےتک شانہ بشانہ آپکےساتھ کھڑی رہےگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسجداقصیٰ کی آزادی تک پاکستانی خاموش نہیں بیٹھیں گے، قائداعظم نےکہا تھا اسرائیل مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپتا ہے، 1940 کی قرارداد اسرائیل کو مسترد کرنےکی بنیاد بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کےتحفظ کیلئےپاکستان کابچہ بچہ حاضر ہے، 5فروری کوراولپنڈی میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےمظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکابیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنےکابیان واپس لے، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔