امریکی سینیٹ میں 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور

1 تعبيرية اتوار 7 مارچ‬‮ 1202 - (صبح 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

امریکی سینیٹ میں 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج منظور کرلیا، ریلیف بل کےتحت امریکی شہریوں کو 1400 ڈالر فوری دیےجائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے کرونا بحران کے دوران عوام کو ریلیف دینے کےلیے پیکج منظور کرلیا گیا۔

سینیٹ نے 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے، کرونا بل میں ترامیم کے باعث ایوان نمائندگان دوبارہ منظوری دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے پیکج کی منظوری کے بعد ریلیف بل کے تحت امریکی شہریوں کو 1400 ڈالر فوری دئیے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس 14 مارچ سے پہلے بل کی منظوری چاہتی ہے کیونکہ کرونا کے باعث جاری بے روزگاری امدادی پیکج 14 مارچ کو ختم ہورہا ہے۔