سعودی اقامہ اور ویزا ہولڈرز کیلئے یہ جاننا بہت ضروری!

3 تعبيرية اتوار 7 مارچ‬‮ 1202 - (صبح 7 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی اقامہ اور ویزا ہولڈرز کیلئے یہ جاننا بہت ضروری! ریاض: سعودی عرب میں متعلقہ اداروں نے ایک بار پھر مقامیوں اور غیرملکیوں کے مختلف سوالات پر وضاحتیں پیش کیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شہری نے پوچھا کہ خروج وعودہ ویزے پر جانے کے لیے کوروناویکسین لگوانا ضروری ہے؟ جس پر وضاحت پیش کی گئی کہ خروج وعودہ یا نہائی پر جانے کے لیے کارآمد ویزا اور فضائی کمپنی کی کنفرم بکنگ ہونی چاہیے جبکہ ویکسی نیشن کی قید نہیں ہے۔

سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر مقامی فرد نے سوال کیا کہ ان کے گھریلو کارکن کا اقامہ جاری نہیں ہوا کیا ابھی اس کی کفایت تبدیل کی جاسکتی ہے؟۔

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم خبر آگئیسعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی

ابشتر انتظامیہ نے کہا کہ اقامہ نہ ہونے کی صورت میں کفایت کا ردوبدل ممکن نہیں ہے، ضروری ہے کہ پہلے اقامہ جاری کروایا جائے جس کے بعد کفایت کی تبدیلی کا مراحل طے ہوں گے۔

یہ بھی وضاحت کی گئی کہ اقامہ یا ویزٹ ویزے کی توسیع ابشر سے ہوسکتی ہے اور اگر کسی قسم کی مشکلات ہیں تو سروس کی ‘رسائل والطلبات’ آپشن کا رخ کریں، جہاں اپنا مسئلہ بیان کرکے حل نکالا جاسکتا ہے۔