امریکی شہری نے 17سیکنڈ میں 1 لیٹرلیموں کا عرق پی کر عالمی ریکارڈ بنالیا

5 تعبيرية بدھ 3 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

امریکی شہری نے 17سیکنڈ میں 1 لیٹرلیموں کا عرق پی کر عالمی ریکارڈ بنالیا واشنگٹن : دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

امریکی ریاست اڈاہو سے تعلق رکھنے والے شہری نے ایسا ہی ایک انوکھا و دلچسپ کارنامہ انجام دیا ہے جس نے ان کا نام ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں درج کرا دیا۔

لیموں کا رس ایک دو چمچے پینا ہی مشکل ہوتا ہے لیکن امریکی شہری ڈیوڈ نے 17 سیکنڈ سے کم وقت میں ایک لیٹر لیموں کا خالص عرق پی کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ نے لیموں کا عرق ایک اسٹرا کے ذریعے 16 سیکنڈ 53 ملی سیکنڈ میں اپنے معدے میں اتارا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ڈیوڈ بچوں سائنس، ریاضی اور ٹیکنالوجی کے شعور کے لیے بھی کام کرتے ہیں اسی لیے وہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوششیں بھی جاری رکھتے ہیں اور اب تک وہ چھوٹے بڑے 100 ریکارڈ بناچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک لیٹر لیموں کا عرق پینے کا عالمی ریکارڈ آندرے آرٹولوف نامی شخص کے پاس تھا جس نے 17 سیکنڈ میں یہ ریکارڈ قائم تھا لیکن ڈیوڈ نے صرف 7 ملی سیکنڈ کے فرق سے یہ ریکارڈ توڑا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لیموں کا خالص رس پینے سے کئی روز تک امریکی شہری کا گلا، معدہ اور نظامِ ہاضمہ خراب رہا تاہم اب وہ بہتر ہیں۔