’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کرانے کی تجویز‘‘

1 تعبيرية بدھ 3 جون‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کرانے کی تجویز‘‘ سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کرانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ میں ہوسکتا ہے کیونکہ وہاں کی حکومت نے کرونا وائرس پر خاصی حد تک قابو پالیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پچھلے 12 دنوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا اور اس وقت صرف ایک ہی ملک نیوزی لینڈ ہے جہاں ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔

ڈین جونز نے رواں سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں بہت سی وجوہات کی بنا پر ورلڈ کپ کا ایونٹ نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے، امکان ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے انعقاد یا ملتوی کرنے کے حوالے سے 10 جون کو اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ میں نافذ العمل سماجی فاصلے سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرسکتی ہیں اور ممکنہ طور پر سیل ہونے والی ملکی سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔