عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکیسن سے متعلق خوشخبری سنا دی

1 تعبيرية ہفتہ 24 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکیسن سے متعلق خوشخبری سنا دی کورونا ویکسین سے متعلق اچھی خبر ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے نومبر میں کویڈ 19 ویکسین کی دستیابی کا عندیا دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں تیسرے مرحلے کے تجربات سے گزرنے والی کویڈ 19 ویکسین نومبر کے آخر تک مارکیٹ میں آجائیں گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل تیدروس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیاری آخری مراحل سے گزر رہی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ دنیا بھر میں تیار کی جارہی ویکسین میں سے ایک یا 2 ویکیسن مثبت نتائج کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی استعمال کے ایجنڈے کی صورت میں ہمیں زیادہ سے زیادہ ڈوز تیار کرنے ہوں گے۔

ویڈیو کانگرنس میں ڈائریکٹرجنرل تیدروس نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے حوالے سے آئندہ چند روز کٹھن گزریں گے خصوصاً یورپ اور برطانیہ کے اطراف والے علاقوں میں صورتحال نازک ہوگی۔

انہوں نے سربراہان مملکت سے اپیل کی کہ حفظانِ صحت میں کمی کوتاہیوں اور وبا کے سدباب میں خامیوں کو دور کر کے ہی جانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔