'صحافی کےلاپتہ ہونےکاواقعہ مشکوک لگتا ہے'

1 تعبيرية ہفتہ 24 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

'صحافی کےلاپتہ ہونےکاواقعہ مشکوک لگتا ہے' وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کے واقعے کو مشکوک قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کا واقعہ مشکوک لگتاہے علی عمران فیلڈ رپورٹر ہیں اتنے بڑے اینکر نہیں جوانہیں لاپتہ کیاگیا۔

علی عمران فیلڈ رپورٹر ہیں اتنے بڑے اینکر نہیں جو انہیں لاپتہ کیاگیا

انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں اور کیمرےکے پیچھےکام کرنےوالوں کی عزت کرتاہوں، وفاقی سطح پرعلی عمران کے لاپتہ ہونےکےواقعےکی تحقیقات ہورہی ہے، میڈیا کا کام ایجنڈاسیٹنگ نہیں ہوناچاہیے۔

شبلی فراز نے اپوزیشن سے متعلق کہا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ پربھی حملہ کرتےہیں پھرتوجہ ہٹوادیتےہیں، ہمارا مقابلہ عیاردشمن سےہے،یہ ذاتی مفادات کا گروپ ہے یہ لوگ اپنےمفادات کےلیےکچھ بھی کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ساری زندگی مقابلہ کرتےرہےہیں، وزیراعظم نےساری زندگی جدوجہدکی ہے گھبرانےوالےنہیں، عمران خان بھی کہہ چکےہیں جلسےہوتےرہتےہیں۔