واٹس ایپ میسجز سے تنگ صارفین کے لیے زبردست فیچر

3 تعبيرية ہفتہ 24 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

واٹس ایپ میسجز سے تنگ صارفین کے لیے زبردست فیچر سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے چند روز قبل صارفین کو مطلع کیا تھا کہ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی جس کے تحت صارفین کو غیرضروری پیغامات سے نجات مل سکے گی اور اُن کی بڑی پریشانی دور ہوجائے گی۔

بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کیا جس کے تحت اب صارف چیٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرسکتا ہے، یعنی جن نمبرز اور گروپ سے آپ تنگ ہیں انہیں مستقل میوٹ کرسکتے ہیں۔

آل ویز میوٹ نامی اس فیچر پر گزشتہ کئی ماہ سے کام ہورہا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی کانٹیکٹ یا گروپ کے نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرسکیں گے۔

کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبرمزید پڑھیں: کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین کو تین سہولیات دی گئیں تھیں، یعنی وہ 8 گھنٹے ، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے کسی بھی نمبر یا گروپ کو میوٹ کرسکتے تھے۔

اب واٹس ایپ نے ایک سال کا آپشن ختم کر کے ہمیشہ کے لیے خاموش کرنے کی سہولت پیش کردی۔

واٹس ایپ نے اس فیچر کے متعارف ہونے کے حوالے سے صارفین کو خوش خبری سنائی اور بتایا کہ فیچر کا مقصد صارفین کو یہ احساس دلانا ہے کہ انہیں بھی کسی نمبر پر پیغامات بھیجتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ سہولت سامنے والے کے پاس بھی موجود ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردییہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس اوپن کرکے مطلوبہ چیٹ کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد اوپر بار میں میوٹ آئیکون کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے پر 8 گھنٹے، ایک ہفتہ اور آل ویز کے آپشنز نظر آئیں گے، جس میں سے صارف اپنی پسند کا انتخاب کرکے اوکے کو کلک کرے گا۔ ایسا کرنے کے بعد چیٹ کے نوٹی فکیشنز میوٹ ہوجائیں گے یعنی جب پیغام آئے گا تو کوئی گھنٹی نہیں بجے گی۔

اگر صارف نوٹی فکیشن کو دوبارہ بحال کرنا چاہیے تو وہ اسی طرح سے مذکورہ چیٹ پر کلک کرے گا اور وہاں سے میوٹ کو ختم کردے گا۔