دنیا کی طویل العمر جڑواں بہنیں

1 تعبيرية جمعہ 24 ستمبر‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کی طویل العمر جڑواں بہنیں ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنوں نے دنیا کی طویل العمر جڑواں بہنوں کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاپان سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کو طویل العمر جڑواں بہنوں کا اعزاز دیا گیا ہے۔

ان دونوں بہنوں کے نام اومینو سومیاما اور کومے ہے، جن کی عمر 107 سال اور 300 دن ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دونوں بہنوں کو اعزاز پیر کے روز اُس وقت دیا گیا جب جاپان کا قومی دن منایا جارہا ہے۔

دنیا کی طویل العمر بلی 150 برس کی عمر میں چل بسیمزید پڑھیں: دنیا کی طویل العمر بلی 150 برس کی عمر میں چل بسی

دنیا کے طویل العمر شخص نے خوش گوار زندگی کا راز بتادیایہ بھی پڑھیں: دنیا کے طویل العمر شخص نے خوش گوار زندگی کا راز بتادیا

عالمی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وبا کے پیش نظر ٹیم نے دونوں بہنوں سے ملاقات نہیں کی مگر تصدیق کے بعد انہیں سرٹیفیکٹ جاری کیے گئے ہیں، جسے مقامی نمائندوں نے اُن کے حوالے کیا۔

اس سے قبل یہ اعزا آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والی بہنوں کن ناریتا اور جین کینی کے پاس تھا، جو پانچ نومبر 1913 کو پیدا ہوئیں تھیں، جن کے پاس 107 روز اور 175 دن کا ریکارڈ تھا، ان میں سے جنوری 2000 میں جن کا 108 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔