فرانس، ڈاکٹر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

1 تعبيرية پیر 6 اپریل‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

فرانس، ڈاکٹر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی پیرس: فرانس میں فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ زگونزالیز نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔

فرانسیسی فٹبال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمس کلب اور سیکڑوں مرد و خواتین ڈاکٹر کی موت پر افسردہ ہیں۔

فٹبال کلب ریمس کے میئر ارناب روبینٹ کا کہنا ہے کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے پہلے ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

روبینٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر گونزالیز کو ناصرف ان کی فٹبال فیملی بلکہ وہ تمام لوگ جو ان سے کبھی ملے تھے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ریمس کلب کے صدر جین پیری کیلوٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی موت کی خبر سن کر وہ حیران رہ گئے، اس وبا نے ریمس کو بری طرح ہٹ کیا ہے، ایک عظیم انسان ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کرونا وائرس سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 93 ہزار کے قریب متاثر ہوچکے ہیں۔