بالی ووڈ اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

5 تعبيرية بدھ 7 اپریل‬‮ 1202 - (شام 8 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

بالی ووڈ اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے شوبز چھوڑ کر دین کے راستے پر چلنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثاقب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شوبز چھوڑ کر  دین کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک طویل تحریر لکھی۔ جس میں لکھا کہ ’آج میری پوسٹ شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے، میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا‘۔

 

View this post on Instagram
 

A post shared by S A K I B K H A N (@saqibkhan_64)

ثاقب خان نے کہا کہ ’میرے پاس اس وقت شوبز کا بہت سا کام اور متعدد پروجیکٹ کی آفرز ہیں مگر اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقیناً اس نے میرے لیے بہتر انتخاب کیا ہوگا‘۔

 

View this post on Instagram
 

A post shared by S A K I B K H A N (@saqibkhan_64)

واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔

 

View this post on Instagram
 

A post shared by S A K I B K H A N (@saqibkhan_64)

شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کے ایک ماہ بعد ثنا خان نے ایک عالم دین سے شادی کر لی تھی۔