سنسان ساحل پر اکیلی خاتون ... معمہ کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

1 تعبيرية ہفتہ 10 اپریل‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

سنسان ساحل پر اکیلی خاتون ... معمہ کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں برازیلا: برازیل میں کرونا پابندیوں کے باوجود سنسان ساحل پر اکیلی خاتون کو دیکھ کر پولیس اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے۔

رپورٹڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے معروف پرینک یوٹیوبر نے ساحل کی بندش کے خلاف انوکھے انداز سے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو چکما دے ڈالا۔ یوٹیوبر نے ساحل بند ہونے پر پولیس سے ایسا مذاق کیا کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ برازیل میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی اجتماع، ساحل کی بندش سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں، عوام سے ان پابندیوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے پولیس بھی متحرک ہے۔

محکمہ صحت کی ہدایت پر ساحل کو عوام کے لیے بند کیا گیا ہے مگر ساؤ پالو میں واقع ساحل پر تعینات پولیس اہلکار اُس وقت پریشان و حیران ہوئے جب انہوں نے ساحل پر ایک خاتون کو کھڑے ہوئے دیکھا۔

پولیس اہلکاروں کی گاڑی پاس آنے کے باوجود بھی خاتون اپنی جگہ سے نہ ہٹیں اور وہیں کھڑی رہیں۔ جب پولیس افسر گاڑی قریب لے کر آیا تو اُس نے شیشہ نیچے اتار کر وجہ جاننے کی کوشش کی مگر انہیں کوئی جواب نہ ملا۔ یوٹیوبر دور بیٹھ کر اس مزاق کی ویڈیو بناتا رہا جسے اُس نے انٹرنیٹ پر بھی شیئر کیا۔

پولیس افسر کو قریب پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ خاتون نہیں بلکہ مجسمہ ہے جسے ساحل پر کسی نے کھڑا کردیا۔ پولیس اہلکار نے دور کھڑے ایک نوجوان کو دیکھا، جو ہاتھوں میں کیمرہ تھامے ہوئے اُسی طرف دیکھ رہا تھا۔

اہلکاروں نے خاتون کو چھوڑ کر نوجوان کو بلایا اور اُس سے ساحل آنے کی وجہ پوچھی تو اُس نے بتایا کہ یہ چھوٹا سا مذاق تھا، جس کے ذریعے اُس نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پولیس اہلکار نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نوجوان پر جرمانہ عائد کردیا۔