سعودی عرب: مرکزی بینک نے صارفین کو خبردار کردیا

1 تعبيرية ہفتہ 10 اپریل‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب: مرکزی بینک نے صارفین کو خبردار کردیا ریاض: سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ دھوکا دہی پر مبنی ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی مرکزی بینک ساما کا کہنا ہے کہ بینک کی جانب سے صارفین کو کسی قسم کے پیغامات نہیں بھیجے گئے ہیں، گزشتہ دنوں سے صارفین کو پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں ان سے بینک تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔

دھوکا دہی پر مبنی پیغام میں کہا جارہا ہے کہ آپ کو بیرون ملک سے رقم ٹرانسفر کی گئی ہے، اپنی بینک تفصیلات کی تصدیق کرائیں تاکہ رقم کی منتقلی ہوسکے۔

ساما بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوشیار رہیں، یہ دھوکا دہی کا کوئی نیا طریقہ ہے جسے سادہ لوح صارفین پر استعمال کیا جارہا ہے۔

بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپنی بینک تفصیلات اور کوائف کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں، خود ساما یا آپ کے اپنے بینک کے اہلکار بھی آپ سے خفیہ معلومات پوچھنے کے مجاز نہیں۔