مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مسجد پر حملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل

1 تعبيرية ہفتہ 10 اپریل‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مسجد پر حملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے مزید چار نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

اس کے علاوہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔ بھارتی فوج کی اس غیر اخلاقی حرکت پر پاکستان نے مسجد پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مسجد پر فائرنگ کی اور ہینڈ گرینڈ حملہ کیا، مسجد پر حملہ نام نہاد سرچ آپریشن کی بنیاد پر کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی آپریشن اور ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے، بھارتی فورسز کی غیر انسانی حرکات اخلاقی پستی کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کونشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے۔