خطرناک کوبرا 2 فٹ کے سانپ کو نگل گیا؛ تصویر سامنے آگئی

1 تعبيرية جمعرات 18 اگست‬‮ 2202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

خطرناک کوبرا 2 فٹ کے سانپ کو نگل گیا؛ تصویر سامنے آگئی بھارت میں 6 فٹ کے خطرناک کوبرا نے 2 فٹ کے سانپ کو کھا گیا جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔

ریاست اڈيشا کے علاقے کٹک میں نوٹیفائیڈ ایریا کے وارڈ نمبر 15 میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد ایک بڑے کوبرا چھوٹے سانپ کو کھا گیا جسے دیکھ کر مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ بعد ازاں سانپ ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔

سانپ ہیلپ لائن کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں سانپوں کو پکڑ لیا اور بعد میں انہیں علاقے سے کہیں دور کھلے مقام پر چھوڑ دی گیا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ ایک سانپ دوسرے سانپ پر دو وجوہات کی بنا پر حملہ آور ہوتا ہے، ایک بھوک اور دوسرا خوف وجہ ہے، ہو سکتا ہے کہ کوبرا نے بھوک کی وجہ سے چھوٹے سانپ پر حملہ کیا ہو۔

اس سے قبل امریکا میں ایک سانپ نے مرغی کے انڈے سمجھ کر دو گولف گیندیں نگل لی تھیں۔