سارہ خان کی بیٹی کے ساتھ ڈزنی لینڈ پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

1 تعبيرية جمعرات 18 اگست‬‮ 2202 - (شام 7 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

سارہ خان کی بیٹی کے ساتھ ڈزنی لینڈ پہنچ گئیں، تصاویر وائرل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ چھٹیاں منانے ڈزنی لینڈ پہنچ گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈڑامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان ننھی بیٹی عالیانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے ڈزنی لیںڈ گئی جس کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈزنی لینڈ پیرس۔‘

سارہ نے شوہر فلک شبیر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی جس میں وہ بیٹی کو گود میں تھامے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ناروے کے شہر اوسلو میں سارہ خان نے جشن آزادی منانے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں جوڑی کو سبز رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں نے قومی پرچم تھاما ہوا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔