جعلی پولیس اسٹیشن قائم کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

3 تعبيرية جمعرات 18 اگست‬‮ 2202 - (شام 8 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

جعلی پولیس اسٹیشن قائم کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا بھارت میں آٹھ ماہ تک جعلی پولیس اسٹیشن قائم کر کے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے پولیس کی وردیاں اور اسحلہ برآمد کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے ریاست بہار کے علاقے پٹنہ میں کرائے کی دکان میں پولیس تھانہ قائم کر رکھا تھا جہاں علاقہ مکین شکایات درج کروانے آتے تھے۔

ملزمان پولیس افسران کا روپ دھار کر علاقے میں گھومتے تھے۔ ان پر کئی شہریوں کو لوٹنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے پٹنہ پولیس اسٹیشن سے تقریباً 500 میٹر کی دوری پر جعلی تھانہ قائم کر رکھا تھا۔

وہ شکایات درج کرنے کے لیے نہ صرف شہریوں سے پیسے بٹورتے بلکہ جن کے خلاف شکایات ہوتیں ان سے بھی رقم وصول کر کے انہیں تحافظ فراہم کرتے۔

ملزمان نے نفری بڑھانے کے لیے علاقے کے کچھ لوگوں کو تھانے میں یومیہ 500 روپے پر بھرتی کر رکھا تھا۔

جعلی پولیس تھانے کے قیام کا بھانڈا تب پھوٹا جب پٹنہ پولیس کے ایک آفیسر نے دو مقامی لوگوں کو پولیس کی وردی میں اسلحہ سمیت علاقے میں گشت کرتے دیکھا۔

پٹنہ پولیس نے اب تک چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ گروہ کے سرغنہ کی تلاش جاری ہے۔