پی آئی اے نے مسافروں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی بند کردی؟ حقیقت جانیے

1 تعبيرية جمعرات 5 اگست‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

پی آئی اے نے مسافروں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی بند کردی؟ حقیقت جانیے کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر آج صبح سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جہاز پر منرل واٹر کی فراہمی بند کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ شیئر کیا جس میں لفظ ’اپ لفٹ‘ کچھ ابہام پیدا کررہا تھا۔

اب پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان  نے پی آئی اے نے جہاز پر منرل واٹر کی فراہمی بند کرنے سختی سے تردید کی۔

اندرون ملک پروازوں سے منرل واٹر بوتلیں ہٹانے کا حکممزید پڑھیں: اندرون ملک پروازوں سے منرل واٹر بوتلیں ہٹانے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ’ پی آئی اے کی طرف سے جاری نوٹس میں منرل واٹر کی جہاز پر فراہمی کیلئے انگریزی کا لفظ ‘اپ لفٹ’ کا استعمال کیا گیا، جس کا مطلب ‘فراہمی ختم کرنا’ اخذ کیا گیا جو بالکل غلط غلط مفہوم ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ’جہاز پر پانی کی فراہمی جاری ہے، پانی کی بوتلیں تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہوں گی‘۔