کمشنر کراچی بھی کرونا کا شکار

1 تعبيرية جمعرات 5 اگست‬‮ 1202 - (شام 8 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

کمشنر کراچی بھی کرونا کا شکار کراچی: شہر قائد میں کرونا کے وار جاری ہیں، جس سے اب کمشنر کراچی نوید شیخ بھی متاثر ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ کو بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کی تصدیق انہوں نے خود ہی کی اور بتایا کہ پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی نے اپنے  پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ ’شہر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، شہری ایس او پی پر عمل کریں، سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں‘۔

انہوں نےعوام سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی اور شہریوں سے کہا کہ عوام ویکسی نیشن ضرور کرائیں ، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو  بھی محفوظ رکھیں۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا اور ڈیلٹا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  گزشتہ ہفتے کو صوبے بھر میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، جس کے تحت بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا کے 2 ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 28 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کوونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد6126ہوگئی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ کے 2315 نئے کیسز میں سے1667 کا تعلق کراچی سےہے۔