وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے

1 تعبيرية جمعرات 8 دسمبر‬‮ 2202 - (صبح 11 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے لندن : وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے ، سلیمان شہباز 2018 میں نیب مقدمات کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ سے پاکستان کےلئے روانہ ہوگئے، سلیمان شہباز،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔

سلیمان شہباز 2018 میں نیب مقدمات کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے ، سلیمان شہباز کا نام والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ کیساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکراپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

اس سلسلے میں سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔