کراچی کی بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا گیا

1 تعبيرية جمعرات 2 دسمبر‬‮ 1202 - (صبح 6 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی کی بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا گیا کراچی : بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا گیا ، واقعے کا مقدمہ 2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں ، بلوچ کالونی میں ملزمان ایڈیشنل سیشن جج نوید حسین اور ان کے اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2مسلح ملزمان نےواردات کی اور موبائل فون چھین کرفرارہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھرسےنکلتے ہی شہری لٹ گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3موٹرسائیکلوں پر سوار5 ملزمان گلی سے گزر رہے تھے کہ شہری کو باہر کھڑا دیکھتے ہی رک گئے۔

مسلح ملزمان نے جامع تلاشی کےبعد شہری کاموبائل چھین لیا اور شہری سے موبائل لاک بھی کھلوا کر لے گئے ، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک لگا رکھے تھے۔