بندر نے چیتے کو سبق سکھا دیا (ویڈیو وائرل)

1 تعبيرية پیر 12 اپریل‬‮ 1202 - (دوپہر 3 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

بندر نے چیتے کو سبق سکھا دیا (ویڈیو وائرل) چیتا پھرتی سے اپنے شکار کو دبوچنے کے لیے مشہور ہے، لیکن ایک بندر کو درخت پر چڑھ کر شکار کرنے کا خیال بلاشبہ اس کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ایک چیتے کے ساتھ پیش آیا، جس کی مختصر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کو بڑی تعداد میں اپنی طرف متوجہ کیا، اور جس نے بھی اسے دیکھا، چیتے کے انجام پر مسکرا کر رہ گئے۔

یہ ویڈیو بھارتی فاریسٹ افسر پراوین انگوسامی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی ہے، جس میں ٹائیگر ایک درخت پر چڑھا ہوا ہے کہ اور نہایت احتیاط کے ساتھ بندر کو شکار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تیس سیکنڈ کی اس ویڈیو میں درخت پر چیتا دھیرے سے ایک بندر کی طرف بڑھتا دکھائی دیتا ہے، بندر اس سے بس ذرا سے فاصلے پر ایک پتلی شاخ سے لٹک رہا ہے، اور معصومیت سے چیتے کی طرف دیکھ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتا خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور احتیاط سے قدم اٹھاتا ہے، اور لپک کر بندر کو دبوچنے کے لیے بالکل تیار ہے، لیکن پھر بندر نے خطرے کے موقع پر اپنی فطری جسمانی چابک دستی کا مظاہرہ دکھا دیا۔

بندر نے ٹائیگر نے حملے سے قبل ایک اور شاخ پر چھلانگ لگا دی، اور نتیجے میں چیتا کمزور شاخوں پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دھم سے زمین پر جا گرا، زمین پر گرنے کے بعد چیتے نے اوپر دیکھتے ہوئے ہلکی سی غراہٹ نکالی، جو اس کی ناکامی کا اظہار معلوم ہوتا ہے۔

جب سے یہ ویڈیو شیئر ہوئی، ٹوئٹر پر اسے 15 ہزار کے قریب لوگوں نے دیکھا، اسے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی صارفین نے بڑی تعداد میں شیئر کیا۔